Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
460 - 1040
الفصل الثالث

تیسری فصل
حدیث نمبر460
روایت ہے حضرت اسامہ ابن شریک سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جو شخص سلطان اسلام پر خروج کرے اور میری امت میں پھوٹ ڈالے تو اس کی گردن مار دو ۱؎(نسائی)
شرح
۱؎ اس سے مراد باغی ہے یعنی جو بغاوت کرے تو اولًا اس کو سمجھایا جائے پھر باز نہ آئے تو قتل کیا جائے،اگر باغیوں کی باقاعدہ جماعت ہو تو ان سے جنگ کی جائے جیساکہ حضرت امیر المؤمنین علی مرتضٰی رضی اللہ عنہ نے امیرمعاویہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہما سے جنگ کی۔باغی وہ ہے جو کسی غلط فہمی کی وجہ سے بادشاہ اسلام کی مخالفت کرے ۔باغی اور خارجی کا فرق اور ان کے احکام کی تفصیل ہماری کتاب یعنی امیرمعاویہ میں ملاحظہ فرمائیے۔
Flag Counter