Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
459 - 1040
حدیث نمبر459
روایت ہے حضرت جندب سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جادو گر کی سزا تلوار سے مار دینا ہے ۱؎(ترمذی)
شرح
۱؎ اگر جادو گر مسلمان ہو اوروہ جادو کرے جس میں کلمات کفریہ ہیں تب تو بوجہ مرتد ہوجانے کے قتل کے لائق ہے اور اگر کسی کو ہلاک کردے تو قصاصًا قتل کیا جائے گا۔جادو کرنے اور جادو سیکھنے کے احکام کتب فقہ میں ملاحظہ کیجئے،ہم نے بھی اپنی تفسیر نعیمی پارہ اول میں بہت تفصیل سے عرض کیے ہیں۔خیال رہے کہ قاتل جادو گر ڈاکو کے حکم میں ہے اور جادو گر کی توبہ قبول ہے،دیکھو موسیٰ علیہ السلام کے جادو گروں کی توبہ قبول ہوئی جیساکہ قرآن کریم سے ثابت ہے۔
Flag Counter