| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم |
روایت ہے حضرت حسن سے ارسالًا ۱؎ فرماتے ہیں مجھے خبر پہنچی ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ اﷲ لعنت کرے دیکھنے والے پر اوراس پر جو دیکھی جائے ۲؎(بیہقی شعب الایمان)
شرح
۱؎ حسن سے مراد خواجہ حسن بصری ہیں چونکہ آپ تابعی ہیں اور صحابی کا نام آپ نے لیا نہیں اس لیے حدیث مرسل ہوئی اور آپ کی یہ نقل ارسال،احناف کے ہاں ثقہ کا ارسال معتبر ہے۔ ۲؎ حدیث میں کسی قدر اجمال ہے مطلب یہ ہے کہ جو مرد اجنبی عورت کو قصدًا بلا ضرورت دیکھے اس پر بھی لعنت ہے اور جو عورت قصدًا بلا ضرورت اجنبی مرد کو اپنا آپ دکھائے اس پر بھی لعنت غرضکہ اس میں تین قیدیں لگانی پڑیں گی اجنبی عورت کو دیکھنا بلا ضرورت دیکھنا قصدًا دیکھنا۔