روایت ہے حضرت عمران ابن حصین سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم ہم کو صدقہ کی رغبت دیتے تھے اور ہم کو مثلہ سے منع فرماتے تھے ۱؎ (ابوداؤد)اور نسائی نے حضرت انس سے روایت کی۔
شرح
۱؎ مثلہ کے لغوی معنی ہیں سخت سزا،اب اصطلاح میں میت یا مقتول کے ہاتھ پاؤں،آنکھ ناک ذکر وغیرہ کاٹنے کو کہتے ہیں اب قصاصًا مثلہ جائز ہے سزاءً مثلہ ممنوع ہے۔(اشعۃ اللمعات)گزشتہ حدیث کا مثلہ اگر قصاصًا تھا تو وہ حدیث محکم ہے اور اگر سزاءً تھا تو اس حدیث سے منسوخ ہے۔