Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
446 - 1040
حدیث نمبر446
روایت ہے حضرت جریر سے ۱؎  فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر ۲؎ کہ میرے بعد کافر ہو کر نہ لوٹ جانا ۳؎ کہ تم سے بعض بعض کی گردنیں مارنے لگیں۔(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ آپ جریر ابن عبداﷲ بجلی ہیں،بہت حسین و جمیل اور خوش اخلاق تھے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی وفات سے چالیس دن پہلے ایمان لائے پھر کوفہ میں رہے پھر قرقسیا بستی آگئے وہاں ہی ۱۵۰ھ؁ میں وفات پائی،آپ سے اکثر محدثین نے احادیث روایت کیں۔

۲؎ دسویں ذی الحجہ کو آپ نے منٰی شریف کے خطبہ میں یہ فرمایا۔(اشعہ)

۳؎ کافر سے مراد ناشکرا باعمل کافر ہے جو کافروں کے سے کام کرے ورنہ مسلمان کو قتل کرنا سخت حرام ہے مگر کفر نہیں،رب تعالٰی فرماتاہے:"وَ اِنۡ طَآئِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِیۡنَ اقْتَتَلُوۡا"دیکھو قتال کرنے والوں کو مؤمنین فرمایا گیا یہاں مرقات نے کفار کی سات توجیہیں فرمائیں۔
Flag Counter