| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم |
روایت ہے حضرت عبداللہ ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ کوئی آگ سے عذاب نہ دے سواء اﷲ تعالٰی کے ۱؎(بخاری)
شرح
۱؎ یعنی زندہ کو آگ میں جلانا صرف رب تعالٰی کے لیے سزاوارولائق ہے کہ وہ کفار اور بعض گنہگاروں کو دوزخ میں زندہ جلادے گا۔خیال رہے کہ آگ میں جلانے کی بہت صورتیں ہیں:آگ میں ڈال دینا،گرم کھائی میں ڈالنا، تپتے لوہے پر لٹا کر ہلاک کردینا وغیرہ۔