Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
437 - 1040
حدیث نمبر437
روایت ہے حضرت حسن سے وہ حضرت سمرہ سے راوی کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے اس سے منع فرمایا کہ دو انگلیوں کے درمیان تسمہ کاٹا جائے ۱؎ (ابوداؤد)
شرح
۱؎ یعنی جب جوتے کے لیے تسمہ کاٹنا ہو احتیاط سے کاٹو پاؤں یا ہاتھ کی دو انگلیوں میں چمڑا لے کر کاٹنا ممنوع ہے کہ اس میں ہاتھ پاؤں کی گاہی کے کٹ جانے کا اندیشہ ہے۔سبحان اﷲ! کیسے رحیم و کریم نبی ہیں کہ اپنی امت کے بھلے کا ہر وقت خیال رکھتے ہیں،یہ ممانعت بھی تنزیہی ہے اور شفقت کی بنا پر۔(مرقات و اشعہ)
Flag Counter