| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم |
روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے منع فرمایا کہ ننگی تلوار لی دی جائے ۱؎(ترمذی،ابوداؤد)
شرح
۱؎ یعنی تلوار ایک دوسرے کو میان میں دینا چاہیے،ننگی تلوار کے لین دین میں کسی کو لگ جانے کا خطرہ ہے یہ نہی تنزیہی ہے اور ضرورت کے وقت ننگی تلوار کا لین دین بلاکراہت درست ہے۔(از مرقات)