Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
430 - 1040
حدیث نمبر430
روایت ہے حضرت سلمہ ابن اکوع سے ۱؎ فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جو ہم پر تلوار سونتے وہ ہم میں سے نہیں ۲؎(مسلم)
شرح
۱؎ آپ مشہور صحابی ہیں،بیعۃ الرضوان میں شریک ہوئے،آپ کی کنیت ابو مسلم ہے اسلمی مدنی ہیں،بڑے بہادر صحابی ہیں،اسی۸۰ سال عمر ہوئی،۴۷ ہجری میں مدینہ منورہ میں وفات پائی۔

۲؎ یعنی جو شخص کسی مسلمان پر تلوار سونت لے اگرچہ اس کے قتل کا ارادہ نہ بھی کرے تب بھی مسلمانوں کی جماعت سے خارج ہے کیونکہ اس نے مسلمانوں کا سا کام نہ کیا،مسلمان پر ظلمًا ہتھیار اٹھانا بھی حرام ہے۔خیال رہے کہ اس جیسی تمام احادیث میں ظلمًا ہتھیار اٹھانا مراد ہے ورنہ بعض صورتوں میں مسلمان کا قتل واجب ہوجاتاہے جیسے باغی،خارجی،ڈاکو،قاتل،زانی۔
Flag Counter