Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
425 - 1040
حدیث نمبر425
روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن مغفل سے ۱؎ کہ انہوں نے ایک شخص کو کنکر پھینکتے دیکھا۲؎ تو فرمایا کنکر نہ پھینک کیونکہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کنکر پھینکنے سے منع فرمایااور فرمایا کہ نہ تو اس سے شکار ہوتا ہے نہ دشمن زخمی ہوتا ہے ۳؎ لیکن یہ کسی کا دانت توڑ دیتی ہے اور آنکھ پھوڑ دیتی ہے ۴؎ (مسلم،بخاری)
شرح
۱؎  آپ مزنی ہیں،بیعۃ الرضوان میں شریک تھے اولًا مدینہ منورہ میں رہے پھر بصرہ میں خواجہ حسن بصری اور العالیہ وغیرہم نے آپ سے احادیث لیں،   ۶۰ھ؁ میں وفات پائی۔

۲؎ یعنی یونہی بطور شغل کنکر وغیرہ پھینکتے دیکھا جیساکہ بعض لڑکوں کی عادت ہے۔

۳؎ یعنی یہ کام عبث بھی اور نقصان دہ بھی اس کا فائدہ کوئی نہیں۔

۴؎ لہذامضر ہے اور مضر چیز سے بچنا ضروری ہے۔
Flag Counter