| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم |
روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن عمرو سے فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم کو فرماتے سنا کہ جو شخص اپنے مال کی وجہ سے مار دیا جائے وہ شہید ہے ۱؎ (مسلم،بخاری)۲؎
شرح
۱؎ یعنی چور یا ڈاکو یا کسی اور ظالم نے اس کا مال چھیننا چاہا اس نے دفاع کے طور پر اس سے جنگ کی اور مارا گیا تو یہ شخص شہید ہوگا کہ ظلمًا قتل ہوا ہے۔ ۲؎ اس حدیث کو ابن حبان،ترمذی،نسائی،ابوداؤد نے بھی حضرت سعید ابن زید کی روایت سے نقل فرمایا۔(مرقات)