Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
416 - 1040
حدیث نمبر416
روایت ہے حضرت مجاہد سے فرماتے ہیں ۱؎ کہ حضرت عمر نے شبہ عمد میں تیس جزعہ اور چالیس خلفہ کا فیصلہ فرمادیا جو عمر میں ثنیہ اور بازل کے درمیان ہوں ۲؎ (ابوداؤد)
شرح
۱؎ آپ مجاہد ابن جبر ہیں،کنیت ابو حجاج عبداﷲ ابن سائب مخزومی کے آزاد کردہ غلام ہیں،مکہ معظمہ کے مشہور عالم و قاری و فقیہ و محدث ہیں،اپنے زمانہ میں تفسیر کے امام مانے جاتے تھے،بہت جماعت محدثین آپ کی شاگرد ہے۔اشعۃ اللمعات میں فرمایا کہ حضرت عبداﷲ ابن عمر آپ کے گھوڑے کی رکاب تھاما کرتے تھے،  ۱۰۰ھ؁  میں مکہ معظمہ میں وفات پائی۔

۲؎ یہ حدیث حضرت امام شافعی کی دلیل ہے ان کے ہاں قتل شبہ عمد کی دیت اسی طرح واجب ہوتی ہے بہرحال شبہ عمد کی دیت میں صحابہ کرام کا عمل مختلف رہا ہے ابھی پچھلی روایت میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا حکم اس کے خلاف گزرا۔
Flag Counter