| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم |
روایت ہے حضرت ابن عباس سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی کہ حضور نے دیت بارہ ہزار فرمائی ۱؎ (ترمذی،ابوداؤد،نسائی،درامی)
شرح
۱؎ یعنی چاندی سے بارہ ہزار درہم مقرر فرمائے،پہلے آٹھ ہزار درہم کا ذکر ہوا وہ درہم سات مثقال والے تھے یہ چھ مثقال والے،درہموں کی قیمتوں مالیتوں میں فرق ہوتا ہے۔آج ہم نے خود دیکھا کہ عراق دینار کی قیمت گیارہ ریال چار قرش سعودی ہے اور اردنی فلسطینی دینار کی قیمت بارہ ریال بارہ قرش قیمت مدینہ منورہ کے صرافہ سے اس سال ہم نے خود دونوں دینار خریدے کیونکہ ہم نے اردن فلسطین و عراق کا سفرکرنا تھا۔