Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
344 - 1040
حدیث نمبر344
روایت ہے حضرت عقبہ ابن عامر سے ۱؎ وہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرماتے ہیں کہ نذر کا کفارہ قسم کا ہی کفارہ ہے ۲؎(مسلم)
شرح
۱؎ آپ صحابی ہیں،جہنی ہیں،امیرمعاویہ کی طرف سے مصر کے گورنر رہے جب کہ امیرمعاویہ کے بھائی عقبہ ابن ابی سفیان فوت ہوگئے،پہلے وہ گورنر تھے،آپ سے بہت صحابہ و تابعین نے احادیث روایت کیں۔(مرقات و اشعہ)

۲؎ یعنی جو شخص نذر پوری نہ کرے یا شرعًا و عقلًا پوری نہ کرسکے تو اس کا کفارہ دے۔نذر کا کفارہ وہی ہے جو قسم کا کفارہ ہے غلام آزاد کرنا یا دس مسکینوں کا کھانا یا کپڑا،اگر طاقت نہ ہو تو تین روزے،نذر خواہ معلق ہو یامطلق سب کا حکم یہ ہی ہے۔
Flag Counter