Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
343 - 1040
حدیث نمبر343
روایت ہے حضرت عمران ابن حصین سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ نہ تو نافرمانی کی منت پوری کرنی چاہیے نہ اس کی جس کا بندہ مالک نہ ہو ۱؎(مسلم)اور ایک روایت میں ہے کہ اﷲ کی معصیت میں نذر نہیں۔
شرح
۱؎ مثلًا کہے کہ خدایا اگر میرا یہ کام ہوگیا تو فلاں کے غلام کو آزادکردوں گا یا فلاں کی بکری کی قربانی دے دونگا۔ احمد،ابوداؤد،ابن ماجہ،نسائی نے حضرت عمران ابن حصین سے روایت کی کہ فرمایا نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے گناہ کی نذر درست نہیں اور اس کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے۔(مرقات)جس سے معلوم ہوا کہ معصیت وغیرہ کی نذرمعتبر ہے مگر پوری نہ کرے کفارہ ادا کرے،یوں ہی غیر کی مملوکہ چیز کی نذر درست نہیں مگر اس کا کفارہ واجب ہے۔
Flag Counter