Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
338 - 1040
حدیث نمبر338
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں کہ جب حضور صلی اللہ علیہ و سلم قسم فرماتے تو آپ کی قسم یہ ہوتی تھی اور خدا سے معافی چاہتا ہوں ۱؎ (ابوداؤد، ابن ماجہ)
شرح
۱؎ یعنی واقعہ ایسا نہیں ہے میں اللہ سے معافی چاہتا ہوں اس سے کہ یہ واقعہ غلط ہو،یہ فرمان عالی قسم نہیں مگر تاکید کلام میں قسم کے مشابہ ہے اسے قسم کہنا مجازًا ہے،بعض شارحین نے فرمایا کہ اس کلام شریف کو قسم اس لئے فرمایا کہ و استغفرالله میں واؤ عاطفہ ہے جس کا معطوف علیہ پوشیدہ ہے یعنی میں قسم فرماتا ہوں اور رب سے معافی مانگتا ہوں یا یہ قسم لغو ہے جو اگرچہ گناہ نہیں مگر میری شان سے یہ بھی بعید ہے لہذا اس قسم سے معافی مانگتا ہوں اور بھی بہت توجیہیں کی گئی ہیں۔
Flag Counter