Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
33 - 1040
حدیث نمبر 33
روایت ہے حضرت جرہد سے ۱؎ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ کیا تمہیں نہیں معلوم کہ ران ستر ہے ۲؎(ترمذی،ابوداؤد)
شرح
۱؎ جرہد بروزن جعفر ابن خویلد ہیں،صحابی ہیں،اصحاب صفہ میں سے ہیں،اہل مدینہ سے تھے،     ۶۱ھ؁ میں وفات پائی آپ سے آپ کے بیٹوں،عبداﷲ، عبدالرحمان،سلیمان اور مسلم نے احادیث نقل کیں۔

۲؎ یہ سوال زجر کا ہے یعنی یہ مسئلہ جاننا ضروریات دین سے ہے،کیا تم نے اب تک اتنا ضروری مسئلہ بھی نہ سیکھا کہ مرد کی ران ستر عورت ہے اسی حدیث کی بنا پر امام ابوحنیفہ و شافعی و احمد ابن حنبل مرد کی ران کو ستر مانتے ہیں،امام مالک کے ہاں ستر نہیں لہذا ران کھول کر نماز درست نہیں،مگر خیال رہے کہ یہ اختلاف مرد کی ران میں ہے عورت کی ران کو سب ستر مانتے ہیں۔
Flag Counter