| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم |
روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا جو کسی پر قسم کھالے پھر اس سے بہتر کچھ دیکھے،تو اپنی قسم کا کفارہ دے، اور وہ کام کرے ۱؎ (مسلم)
شرح
۱؎ اس کی شرح پہلے ہوچکی کہ قسم پہلے توڑے کفارہ بعد میں دے، واؤ صرف جمع چاہتا ہے ترتیب نہیں چاہتا،یہ امر بعض موقعوں پر وجوب کے لیے ہوگا، بعض موقعوں پر استحباب کے لیے جیسا کہ ابھی عرض کیا گیا۔