۱؎ آپ انصاری ہیں تابعی ہیں،آپ سے امام مالک ہشام ابن عروہ،سفیان ثوری جیسے آئمہ حدیث نے احادیث لی ہیں بڑے عالم متقی صالح شب بیدار عبادت گزار تھے۔
۲؎ آپ عائشہ صدیقہ کے بھائی ہیں،صلح حدیبیہ کے سال ایمان لائے،اسلام سے پہلے ان کا نام عبد الکعبہ یا عبد العزی تھا بعد اسلام عبدالرحمن نام رکھا گیا صدیق اکبر کی سب اولاد میں آپ ہی بڑے ہیں سوتے میں اچانک وفات پا گئے۔
۳؎ جناب عائشہ صدیقہ کو آپ کی وفات پر بہت صدمہ ہوا کیونکہ آپ حضرت عائشہ صدیقہ کے سگے بھائی تھے حضرت ام رومان کے شکم شریف سے، اچانک وفات پائی،کوئی وصیت وغیرہ نہ کرسکے اس لیے آپ نے علاوہ اور صدقات کے ان کی طرف سے بہت سے غلام بھی آزاد فرمائے۔خیال رہے کہ اچانک موت غافل کے لیے اﷲ کی پکڑ ہے کہ اسے توبہ کا وقت نہیں ملتا،عاقل و نیک کار کے لیے اﷲ کی رحمت کہ رب اسے بیماری کی تکالیف سے بچالیتا ہے،حضرت سلیمان علیہ السلام کی وفات اچانک ہی ہوئی بحالت نماز جیسا کہ قرآن کریم سے ثابت ہے۔