Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
311 - 1040
حدیث نمبر311
روایت ہے حضرت عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جو اپنا غلام آزاد کرےجس کے پاس مال ہو ۱؎ تو وہ مال اس کا ہے مگر یہ کہ مولیٰ شرط لگائے ۲؎ (ابوداؤد،ابن ماجہ)
شرح
۱؎ یعنی اس کے قبضہ میں مال ہو اگرچہ وہ مال اس کے مولے ہی کی ملک ہے،یہاں مال سے مراد غلام کا کمایا ہوا مال ہے مثلًا بندہ ماذون تھا اسے تجارت کی اجازت تھی اس نے تجارت کی،مال حاصل ہوا،ابھی مولے کو نہ دیا تھا کہ غلام آزاد کردیا گیا۔

۲؎ یعنی آزاد کردہ غلام کا مال آزاد کرنے والے مولے کا ہوگا،ہاں اگر مولیٰ مہربانی فرما کر کہہ دے کہ یہ مال تیرا ہی ہے لے جا،تو پھر ویسا ہی ہوگا،یہ ہی قول جمہور علماء کا ہے،خواجہ حسن بصری،عطاء،نخعی بھی یہ ہی فرماتے ہیں۔
Flag Counter