Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
287 - 1040
حدیث نمبر287
روایت ہے حضرت ابو موسیٰ سے فرماتے ہیں کہ لعنت فرمائی رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے اس پر جو باپ کو اس کے بچہ سے اور بھائی کو اس کے بھائی سے جدا کرے ۱؎ (ابن ماجہ،دار قطنی)
شرح
۱؎ یہ حدیث امام اعظم کی قوی دلیل ہے کہ صرف باپ بیٹے میں جدائی ڈالنا ممنوع نہیں بلکہ ہر دو ذی رحم عزیز و قرابتداروں کو جداکرنا ممنوع ہے، یہ حکم بہت چھوٹے بچے کے متعلق ہے جو دوسرے عزیز کے بغیر گزارہ نہ کرسکے، اس کی صورتیں پہلے گزر چکیں ماں بیٹے یا بھائی بھائی ایک شخص کی ملکیت میں ہوں وہ ان میں سے کسی ایک کو ہبہ کردے یا فروخت کردے یہ حرام ہے یہ دونوں اپنے پاس رکھے یا دونوں ایک ہی کو دے تاکہ وہ ساتھ رہیں، جانور کے چھوٹے بچہ کو اس کی ماں سے جدا کردینا حرام ہے۔
Flag Counter