| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم |
اور دار قطنی کے مجتبیٰ میں ہے کہ حضرت عمر ابن خطاب نے فرمایا کہ ہم کو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے نمازیوں کو مارنے سے منع فرمایا ۱؎
شرح
۱؎ امام جزری فرماتے ہیں کہ یہ حدیث ازروئے اسناد صحیح ہے، اسے امام احمد نے اپنی مسند میں اسی طرح روایت کیا کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم خیبر سے واپس تشریف لائے حضور کے پاس دو غلام تھے ایک حضرت علی کو عطا فرمایا اور انہیں تاکید فرمائی کہ اسے مارنا مت یہ نمازی ہے ہم نے اسے نماز پڑھتے دیکھا ہے۔اس کی اسناد میں ابو غالب بصری ہیں وہ صحیح الحدیث ہیں ،ترمذی نے ان کی روایات کی تصحیح کی ہے لہذا حدیث صحیح ہے۔(مرقات)