| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم |
روایت ہے ان ہی سے کہ انہوں نے ایک لونڈی اور اس کے بچہ میں جدائی کردی ۱؎ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے انہیں اس سے منع فرمایا،تو بیع لوٹا لی(ابوداؤد منقطعًا) ۱
شرح
؎ اس طرح کہ ان میں سے ایک کو فروخت یا ہبہ کردیا۔خیال رہے کہ ایک کو آزاد کردینے سے جدائی کرنا ممنوع نہیں لہذا ایک عزیز غلام کو آزاد کرسکتے ہیں یوں ہی اگر ان دونوں قریبی بچے غلاموں میں سے ایک اس مالک کا ذی رحم ہو دوسرا نہ ہو تو یہ ذی رحم تو اس کی ملک میں آتے ہی آزاد ہوجائے گا دوسرا نہ ہوا۔ ۲؎ یعنی اس کی اسناد کے بعض راوی چھوٹ گئے لہذا یہ حدیث منقطع ہے متصل نہیں۔