Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
278 - 1040
حدیث نمبر278
روایت ہے حضرت علی سے فرماتے ہیں مجھے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے دو غلام جو آپس میں بھائی تھے ۱؎ عطا فرمائے میں نے ان میں سے ایک کو فروخت کردیا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے مجھ سے فرمایا اے علی تمہارا غلام کیا ہوا میں نے آپ کو یہ خبر دی ۲؎ تو فرمایا اسے واپس لے لو اسے واپس لے لو ۳؎(ترمذی،ابن ماجہ)
شرح
۱؎ اور دونوں چھوٹے تھے یا ایک بڑا اور سمجھ دار تھا دوسرا چھوٹا ناسمجھ جیساکہ گزشتہ حدیث سے معلوم ہوا جب دونوں بڑے ہوں تو ان میں علیحدگی کی جاسکتی ہے۔

۲؎ کہ میں نے اسے فروخت کردیا ہے دوسرا میرے پاس ہے۔

۳؎ یعنی بیع فسخ کر کے اسے واپس لے لو یہ مطلب نہیں کہ وہ بیع منعقد ہی نہیں ہوئی۔ اس سے معلوم ہوا کہ ایسی بیع مکروہ ہے کہ منعقد ہوچکنے کے بعد اس کا توڑ دینا بہتر ہے دوبارہ فرمانا کہ واپس لے لو واپس لے لو تاکید کے لیے ہے کہ ایسی بیع کا فسخ کردینا بہت ضروری ہے۔بعض روایات میں ہے ادرك ادرك۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ صرف ماں اور بچے میں جدائی کرنا ہی ممنوع نہیں بلکہ ہر دو ذی رحم قرابتداروں میں جدائی نہ کرے،یہ ہی مذہب امام ابوحنیفہ اور امام ابویوسف کا ہے۔(مرقات)
Flag Counter