Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
261 - 1040
حدیث نمبر261
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ غلام کے لیے اس کا کاکھانا کپڑا ہے ۱؎ اور اسے اس قدر کام کی تکلیف نہ دے جس کی وہ طاقت نہ رکھے ۲؎(مسلم)
شرح
۱؎ یعنی مولیٰ پر لونڈی غلام کا بقدر ضرورت درمیانی کھانا کپڑا واجب ہے اس کھانے کپڑے میں عرف کا لحاظ ہے شریعت نے حد مقرر نہیں فرمائی۔(مرقات)

۲؎ یعنی ہمیشہ کے لیے مشکل کام کا حکم نہ دو،اگر ضرورۃً ایک دو دن مشکل کام کرالیا جائے تو جائز ہے خصوصًا جب کہ مولیٰ خود کام میں شریک ہوجائے۔(مرقات)
Flag Counter