| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم |
روایت ہے حضرت جابر ابن سمرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے جب اﷲ تم میں سے کسی کو مال دے تو وہ اپنے نفس اور اپنے گھر والوں سے شروع کرے ۱؎(مسلم)۲؎
شرح
۱؎ یعنی اپنا مال پہلے اپنے پر خرچ کرو پھر اپنے گھر والوں پر،اہل بیت میں بیوی اور نابالغ حاجت مند اولاد ماں باپ وغیرہ سب داخل ہیں۔ ۲؎ یہ حدیث امام احمد نسائی نے حضرت جابر سے مرفوعًا کچھ اختلاف سے بیان کی۔