۱؎ یا اس لیے کہ خوبصورت ہو یا اس لیے کہ خاوند کے سامنے بناؤ سنگار سے پاک و صاف ہو کر آئے یااس لیے کہ خاوند کو دیکھ کر خوش ہوجائے کھل جائے ایسی خندہ پیشانی سے ملے کہ خاوند خوش ہوجائے ۔یہاں مرقات میں ہے اگر عورت میں صورت و سیرت دونوں جمع ہوجائیں تو مرد کے لیے سرور پر سرور ہے نور پر نور۔
۲؎ مطلب یہ ہے کہ بیوی کے پاس جو مال ہو خواہ میکے سے ملا ہوا ہو خواہ خاوند کا دیا ہوا اسے ایسی جگہ خرچ نہ کرے جس سے خاوند ناراض ہو خود ایسا کوئی کام نہ کرے ایسی جگہ نہ جائے جس سے خاوند ناخوش ہو ایسی عورت اﷲ تعالٰی کی بڑی نعمت ہے۔