Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
190 - 1040
حدیث نمبر 190
روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ تین شخص ہیں جن کی نہ نماز قبول ہو نہ کوئی نیکی اوپر چڑھے ۱؎ بھگوڑا غلام یہاں تک کہ اپنے مولاؤں کی طرف لوٹ آئے ۲؎ اور اپنا ہاتھ ان کے ہاتھوں میں دے دے اور وہ عورت جس پر ان کا خاوند ناراض ہو اور نشہ والا یہاں تک کہ ہوش میں آجائے۔(بیہقی شعب الایمان)۳؎
شرح
۱؎ یعنی بارگاہ الہٰی میں قبولیت کے لیے نہیں چڑھتی رب تعالٰی فرماتاہے:"اِلَیۡہِ یَصْعَدُ الْکَلِمُ الطَّیِّبُ"۔

۲؎ جب کہ اس غلام کے مولیٰ بہت سے ہوں اور اگر ایک ہی مولیٰ ہو تو اس ایک ہی کے پاس حاضر ہوجائے ہاتھ میں دینے سے مراد ہے کہ اس کی فرماں برداری کرنا اپنے کو اس کے حوالے کردینا۔

۳؎ یا اس طرح کہ نشہ پینے سے توبہ کرے یا اس طرح کہ نشہ اتر جائے،پہلی صورت بہت ہی اعلیٰ ہے مقصد یہ ہے کہ گناہ کی حالت میں غضب الہٰی متوجہ ہوتا ہے تو بہ کرنے سے رحمت الہٰی بندے کو اپنی آغوش میں لے لیتی ہے۔
Flag Counter