Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
177 - 1040
حدیث نمبر 177
روایت ہے حضرت طلق ابن علی سے ۱؎ فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جب مرد اپنی بیوی کو اپنی ضرورت کے لیے بلائے ۲؎ تو وہ فورًا اس کے پاس آئے اگرچہ تنور پر ہو۳؎(ترمذی)
شرح
۱؎ آپ صحابی ہیں،یمامہ سے ایلچیوں قاصد وں کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔

۲؎ حاجت سے مراد صحبت ہے جب کہ یہ صحبت کرانے کے لائق ہو۔

۳؎ اور روٹیاں تنور میں لگادی ہوں کہ اس حال میں وہاں سے ہٹنا روٹیاں جل جانے کا سبب ہے مگر یہ جب ہے کہ روٹیاں خاوند کی ہوں اگر کسی دوسری کی ہیں تو نہ جائے،اگر گئی اور روٹیاں ضائع ہو گئیں تو اس کا تاوان دینا ہوگا۔
Flag Counter