Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
176 - 1040
حدیث نمبر 176
روایت ہے حضرت ام سلمہ سے فرماتی ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جو عورت مرجائے اس حال میں کہ اس کا خاوند اس سے راضی ہوا ۱؎ تو جنت میں جائے گی ۲؎ (ترمذی)
شرح
۱؎ یہاں خاوند سے مراد مسلمان عالم متقی خاوند ہے(مرقات)یہ قیود بہت ہی مناسب ہیں،بعض بے دین خاوند تو عورت کی نماز سے ناراض ہوتے ہیں اس کے گانے بجانے،سنیما جانے،بے پردہ پھرنے سے راضی ہوتے ہیں یہ رضا بے ایمانی ہے۔

۲؎ مرتے ہی روحانی طور پر یا بعد قیامت جسمانی طور پر،کیونکہ اس نیک بی بی نے اﷲ کے حقوق بھی ادا کیے بندے کے حقوق بھی۔
Flag Counter