۱؎ یہاں خصوصیت سے عورت کا ذکر اس لیے ہے کہ آگے خاوند کی اطاعت کا بھی ذکر آرہا ہے جو صرف عورت پر فرض ہے،نمازوں سے مراد پاکی کے زمانہ کی نمازیں ہیں،روزوں سے مرادرمضان کے روزے اداء ہوں یا قضاء کہ ناپاکی کی حالت میں عورت روزے ادا نہیں کرسکتی،قضاء کرے گی۔
۲؎ اس طرح کہ زنا اور اسباب زنا سے بچے بے پردگی گانا ناچنا وغیرہ حرام کام کے اسباب بھی حرام ہیں جیسے فرض کے اسباب و شرائط فرض نماز کی وجہ سے وضو وغیرہ بھی فرض ہے۔
۳؎ کہ اس کا ہر جائز حکم مانے بشرطیکہ قادر ہو۔
۴؎ چونکہ اس صالحہ بی بی نے ہر قسم کی عبادات کی ہیں اس لیے اسے ہر قسم کے دروازے سے جنت میں جانے کی اجازت ہے،جنت کے بہت دروازے ہیں ہر دروازہ خاص عبادت والے کے لیے۔