Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
173 - 1040
حدیث نمبر 173
روایت ہے ان ہی سے فرماتی ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے ساتھ اچھا ہو اور میں اپنے گھر والوں کے ساتھ اچھا ہوں ۱؎ اور جب تمہارا ساتھی مرجائے تو اسے چھوڑدو ۲؎(ترمذی،دارمی)اور ابن ماجہ عن ابن عباس ان کے فرمان لاھلی تک؟
شرح
۱؎ یعنی بڑا خلیق وہ ہے جو اپنے بیوی بچوں کے ساتھ خلیق ہو کہ ان سے ہر وقت کام رہتا ہے اجنبی لوگوں سے خلیق ہونا کمال نہیں کہ ان سے ملاقات کبھی کبھی ہوتی ہے۔ہم نے اس اخلاق کریمانہ کا نمونہ قائم فرمادیا ہے۔سبحان اﷲ!

۲؎ یعنی خاوند بیوی میں سے جو مرجائے تو اسے دوسرا اچھائی سے یاد کرے برائیاں بیان نہ کرے یا کوئی مسلمان بھائی مرجائے تو اس کے عیوب بیان نہ کیے جائیں کہ مردہ کی غیبت بدترین گناہ ہے کیونکہ اس سے معاف نہیں کراسکتے۔خیال رہے کہ راویان حدیث کے عیوب بیان کرنا غیبت نہیں بلکہ یہ حدیث کی تحقیق ہے۔ غیبت کی تحقیق اور اس کے اقسام و احکام ہمارے فتاویٰ میں ملاحظہ فرمایئے اور کچھ اس کتاب میں بھی عرض کیے جاچکے ہیں۔ اس حدیث کا مطلب یہ نہیں کہ مردوں کی غیبت نہ کرو زندہ مسلمان کی غیبت خوب کیا کرو۔
Flag Counter