Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
17 - 1040
حدیث نمبر 17
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جب بندے نے نکاح کرلیا تو اپنا آدھا دین مکمل کرلیا اب باقی آدھے میں اﷲ سے ڈرے ۱؎
شرح
۱؎ کیونکہ فساد دین کی بڑی وجہیں دو ہیں،شرمگاہ اور پیٹ کے متعلق بے احتیاطیاں جسے خدا نکاح کی تو فیق دے دے تو اس کی شرمگاہ کی حفاظت ہوگئی،اب چاہیے کہ اپنے پیٹ کو حرام غذا سے بچائے،امام غزالی فرماتے ہیں کہ شرمگاہ اورپیٹ ہی شیطان کا ہیڈ کوارٹر ہے جب یہاں سے اسے نکال دیا تو ان شاءاﷲ دوسرے اعضاء سے بھی نکل جائے گا۔( ازمرقات مع زیادت)
Flag Counter