۱؎ آپ حجبی ہیں اس میں اختلاف ہے کہ صحابیہ ہیں یا نہیں اکمال میں فرمایا کہ آپ تابعین میں سے ہیں،شیبہ ابن عثمان ابن ابی طلحہ حجبی کی بیٹی ہیں ولید کے زمانہ تک رہیں۔
۲؎ غالبًا یہ بی بی ام سلمہ ہیں جن کا نام ہندیا رملہ ہے،پہلے ابو سلمہ ابن اسد کے نکاح میں تھیں مع اپنے خاوند کے حبشہ کی طرف ہجرت کر گئیں ابو سلمہ کے انتقال کے بعد حضر ت صدیق اکبر نے بھی پیغام نکاح دیا اور حضرت عمر نے بھی مگر آپ نے ان دونوں صاحبوں کو منع فرمادیا پھر حضور کے نکاح میں آئیں ان کے نکاح کا بڑا واقعہ ہے جو مرقات وغیرہ میں مذکور ہے(دو مد آدھا صاع ہوتا ہے یعنی سوا دوسیر)