Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
108 - 1040
حدیث نمبر 108
روایت ہے ان ہی سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم سے عزل کے متعلق پوچھا گیا تو فرمایا کہ ہر منی سے بچہ پیدا نہیں ہوتا ۱؎ اور اﷲ تعالٰی جب کوئی چیز پیدا کرنا چاہتا ہے تو اسے کوئی چیز روک نہیں سکتی ۲؎(مسلم)
شرح
۱؎ چنانچہ دیکھا گیا ہے کہ بارہا صحبت کی جاتی ہے حمل نہیں رہتا اور اس عورت سے کبھی صرف ایک ہی بار صحبت کی جائے حمل قائم ہوجاتا ہے حالانکہ مرد بھی وہ ہی ہوتا ہے عورت بھی وہ ہی۔

۲؎ اسی شیئ میں بڑی وسعت ہے یعنی عزل فرنچ لیدر(French Lather)مانع حمل دوائیں خاندانی منصوبہ بندی کی تدابیر وغیرہ کوئی شئے آنے والے بچہ کو نہیں روکتی،آج تقدیر کے سامنے سائنس بھی سر ٹیک گئی۔
Flag Counter