Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم
85 - 671
حدیث نمبر85
روایت ہے انہی سے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم عرض کرتے تھے الٰہی میں بھوک سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ یہ بری بستر کی ساتھی ہے ۱؎  اور خیانت سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ یہ بدترین مشیر کار ہے ۲؎ (ابوداؤد،نسائی،ابن ماجہ)
شرح
۱؎ بھوک سے وہ بھوک مراد ہے جو عبادات سے روک دے،خیال پراگندہ کردے کہ اس سے انسان بہت سے گناہ کر بیٹھتا ہے،روزہ کی بھوک تو عبادت ہے۔خیال رہے کہ کبھی زیادتی بھوک میں حرام حلال ہوجاتا ہے،رب تعالٰی فرماتاہے:"فَمَنِ اضْطُرَّ فِیۡ مَخْمَصَۃٍ"۔

۲؎ خیانت امانت کی ضد ہے۔خفیۃً کسی کا حق مارنا خیانت کہلاتا ہے خواہ اپنا حق مارے یا  اﷲ رسول کا یا  اسلام کا یا کسی بندہ کا،رب تعالٰی فرماتا ہے:"لَا تَخُوۡنُوا اللہَ وَالرَّسُوۡلَ وَتَخُوۡنُوۡۤا اَمٰنٰتِکُمْ"۔بطانۃ،استر،ظہارہ،ابرہ،اب بطانہ وہ خفیہ بات جو پیٹ میں رکھی جائے پھر مشیر خاص کو جو اپنا صاحب اسرار ہو اور خلوت و جلوت میں ساتھ رہے بطانہ کہتے ہیں،رب تعالٰی فرماتا ہے:"لَا تَتَّخِذُوۡا بِطَانَۃً مِّنْ دُوۡنِکُمْ"یہاں یہ آخری معنی ہی مراد ہیں۔
Flag Counter