Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم
84 - 671
حدیث نمبر84
روایت ہے ان ہی سے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم کہا کرتے تھے الٰہی میں تیری پناہ لیتا ہوں عداوت و منافقت اور بدخلقی سے  ۱؎  (ابوداؤد،نسائی)
شرح
۱؎  شقاق سے مراد ہے حق کی مخالفت یا حق والوں سے نفرت اور نفاق سے مراد نفاق اعتقادی و عملی دونوں ہیں۔بدخلقی سے مراد بری عادتیں ہیں جیسے زنا،چوری،حسد اور  دوسروں سے ہمیشہ اکڑنا۔صوفیاء فرماتے ہیں کہ زیادہ کھانا اور زیادہ سونا بھی بدخلقی ہے۔
Flag Counter