۱؎ قتال نہ کرسکنا بزدلی ہے اور مال خرچ نہ کرنا بخل اور بر ی عمر سے مراد بڑھاپے کی وہ حالت ہے جب اعضاء جواب دے جائیں اور انسان اپنے گھر والوں پر بوجھ بن جائے،اس کا ذکر پہلے ہوچکا ہے۔(لمعات) ۲؎ عقیدے،برے ا خلاق،حسد،کینہ،وغیرہ سب سینوں کے فتنے ہیں۔عذاب قبر سے مراد وہ اعمال ہیں جو قبر کے عذاب کا باعث بنیں یا خود قبر کا عذاب،اس کی تحقیق پہلے ہوچکی ہے۔