| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم |
روایت ہے حضرت انس سے کہ جب رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم کو کوئی چیز غمگین کرتی تو آپ فرماتے اے دائمی زندہ اے قائم رکھنے والے تیری رحمت سے مدد مانگتا ہوں ۱؎(ترمذی)اور ترمذی نے فرمایا یہ حدیث غریب ہے اور محفوظ نہیں ۲؎
شرح
۱؎ یعنی تو حیّ و قیّوم ہے میری مدد کر،مجھے اس مصیبت سے نجات دے،تیرے سواء میرا کون ہے۔بعض علماء فرماتے ہیں کہ حیّ و قیّوم اسم اعظم ہے،قرآن کریم میں یہ نام صرف تین جگہ مذکور ہوئے۔ ۲؎ اسے حاکم ابن سنی نے حضرت ابن مسعود سے اور نسائی نے حضرت علی سے مرفوعًا روایت کیا اس کی روایت میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم یہ دعا سجدہ کرکے مانگتے تھے۔