| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم |
روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں کہ جب ہم چڑھتے تو تکبیر کہتے اور جب اترتے تو تسبیح کہتے تھے ۱؎(بخاری)
شرح
۱؎ یعنی ہم سفر میں جب کسی ٹیلے پر چڑھتے تھے تو اﷲ اکبر کہتے تھے کہ وہ رب کریم تمام اونچوں سے بڑا ہے اور جب نشیبی زمین پر اترتے تھے تو سبحان اﷲ کہتے تھے کہ رب تعالٰی نزول اور اترنے سے پاک ہے کہ اس میں کمی و نقصان کا شائبہ ہے۔اسے ابوداؤد، نسائی نے بھی روایت کیا۔