۱؎ آپ کا نام ابوموسٰے عبداﷲ ابن زید ابن حصین ابن عمرو ابن حارث ابن حطمہ ابن خشعم ابن مالک ابن اوس ہے،سترہ برس کی عمر میں صلح حدیبیہ میں حاضر ہوئے تھے،عبداﷲ ابن زبیر کے زمانہ میں کوفے کے حاکم رہے،وہاں ہی وفات پائی۔
۲؎ اس کی شرح ابھی ہوچکی،چونکہ یہاں پورے لشکر کو وداع فرمانا ہے،اس لیے ضمیر جمع لائی گئی۔معلوم ہوا کہ لشکرِ اسلام جنگی سامان کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی دعائیں بھی ساتھ لیتا تھا۔محمود غزنوی جب سومناتھ مندر حملہ آور ہوا تھا تو حضرت خواجہ ابوالحسن خرقانی کی دعائیں اور ان کا جبہ ساتھ لایا تھا،ان مجاہدین کی تلواریں آستانہ محبوبین پر دھاروار ہوتی تھیں۔