| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم |
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں ایک شخص رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں حاضر ہو کر بولا یا رسول اﷲ آج رات مجھے بچھو کے کاٹ لینے سے بہت ہی تکلیف پہنچی ۱؎ فرمایا اگر تم شام کے وقت یہ کہہ لیتے کہ میں اﷲ کے کامل کلموں کی پناہ لیتا ہوں تمام مخلوق کی شر سے تمہیں بچھو تکلیف نہ پہنچاسکتا۲؎(مسلم)
شرح
۱؎ مَا مو صولہ ہے اور جملہ مبتداء ہے جس کی خبر پوشیدہ ہے یعنی مجھے جتنی تکلیف پہنچی بیان نہیں کرسکتا یا مَا استفہامیہ ہے اور استفہام تعجب کے لیے یعنی تعجب ہے کہ مجھے کتنی تکلیف پہنچی۔ ۲؎ اس سے معلوم ہوا کہ یہ دعا ہمیشہ ہی پڑھنی چاہیے،صبح کے وقت پڑھ لینے سے شام تک زہریلی چیزوں سے امن ہے اور شام کو پڑھ لینے سے صبح تک امن۔