Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم
3 - 671
حدیث نمبر 3
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے جب تم میں سے کوئی اپنے بستر پر جائے تو اپنے تہبند کے داخلی پلو سے بستر جھاڑ دے ۱؎ اسے کیا خبر کہ بستر پر کیا چیز پڑی ہے۲؎ پھر کہے یارب میں تیرے نام پر اپنا پہلو رکھ رہا ہوں ۳؎ اور تیرے نام پر ہی اٹھاؤں گا۴؎ اگر آج میری جان تو قبض کرے تو اس پر رحم فرمانا ۵؎ اور اگر واپس بھیجے تو اس کی اس ہی سے حفاظت فرمانا جس سے اپنے نیک بندوں کی حفاظت فرماتا ہے ۶؎ اور ایک روایت میں یوں ہے کہ پھر اپنے داہنی کروٹ پر لیٹ جائے پھر کہے بِاسْمِكَ،الخ (مسلم،بخاری)۷؎ اور ایک روایت میں یوں ہے کہ پھر اپنے کپڑے کے پلو سے بستر تین بار جھاڑے ۸؎ اور یوں کہے کہ اگر تو میری جان قبض فرمالے تو اسے بخش دیجیو۔
شرح

Flag Counter