Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم
29 - 671
حدیث نمبر 29
روایت ہے حضرت بریدہ سے فرماتے ہیں کہ خالد ابن ولید نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں شکایت کی عرض کیا یارسول اﷲ میں بے خوابی کے باعث رات کو سوتا نہیں ۱؎  تب نبی کر یم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ جب تم اپنے بستر پر جاؤ تو یوں کہو اے اﷲ اسے سات آسمانوں کے اور جن پر یہ آسمان سایہ فگن ہیں ان کے رب اور زمینوں کے اور جنہیں زمین اٹھائے ہے ان کے رب۲؎ اور اے شیطانوں کے اور جنہیں وہ گمراہ کریں ان کے رب ۳؎  تو اپنی ساری مخلوق کی شر سے میری پناہ ہو جا کہ ان میں سے کوئی مجھ پر زیادتی یا ظلم کرے ۴؎ تیری پناہ غالب ہے،تیری ثنا شاندار ہے،تیرے سوا کوئی معبود نہیں صرف تو ہی معبود ہے ۵؎ (ترمذی)اور ترمذی نے فرمایا کہ اس حدیث کی اسناد قوی نہیں اور حکیم ابن ظہیر راوی کی حدیث کو بعض محدثین نے چھوڑ دیا ہے ۶؎
شرح

Flag Counter