۱؎ پہلے عرض کیا جاچکا کہ آپ حضرت حسان ابن ثابت کے بھائی ہیں،انصاری بڑے عالم و عابد تھے۔
۲؎ اس طرح کہ لیٹ کر سورت پڑھ کر لیٹے مگر یہ سورۃ کا پڑھنا لیٹنے کے ارادہ سے ہو۔ظاہر یہ ہے کہ سورۃ سے مراد پوری سورۃ ہے نہ کہ کسی سورۃ کی کچھ آیات جیسے فلق و ناس یا قل یا ایھا الکافرون وغیرہ بعض لوگ آیت الکرسی بھی پڑھ لیتے ہیں اور سورۃ کافرون بھی،یہ بہت ہی اچھا ہے۔
۳؎ بزاز نے حضرت انس سے روایت کیا ہے مرفوعًا کہ لیٹتے وقت سورۂ فاتحہ اور قل ھو اﷲ احد پڑھ کر سوؤ،رات بھر امن میں رہو گے۔حضرت علی فرماتے ہیں کہ سورۂ بقر کی آخری تین آیات پڑھ کر سویا کرو محفوظ رہو گے۔