Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم
19 - 671
حدیث نمبر 19
روایت ہے حضرت حذیفہ سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم جب سونا چاہتے تو اپنا ہاتھ اپنے سر کے نیچے رکھتے ۱؎ پھر فرماتے الٰہی مجھے اپنے عذاب سے بچا جس دن تو اپنے بندوں کو جمع کرے یا اپنے بندوں کو اٹھائے ۲؎ (ترمذی)اور احمد نے حضرت براء سے روایت کی۔
شرح
۱؎ اس طرح کہ ہاتھ شریف کا بعض حصہ سر مبارک کے نیچے رہتا اور بعض حصہ رخسار مبارک کے نیچے یا کبھی سر کے نیچے ہاتھ رکھتے کبھی رخسار کے نیچے لہذا یہ حدیث ان احادیث کے خلاف نہیں جن میں ر خسار کے نیچے ہاتھ رکھنے کا ذکر ہے۔

۲؎ یہ کلمات تین بار فرماتے تھے۔(مرقات)یہ سب کچھ ہماری تعلیم کے لیے ہے ورنہ ہم گنہگاروں کو حضور عذاب الٰہی سے بچائیں گے شفاعت فرمائیں گے۔
Flag Counter