| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم |
روایت ہے حضرت ابوطفیل سے فرماتے ہیں میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم کو بیت اﷲ کا طواف کرتے دیکھا ۱؎ آپ اپنے پاس ہاتھ کی چھڑی سے سنگ کو چھوتے اور چھڑی چوم لیتے۔(مسلم)
شرح
۱؎ یعنی میں نے حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم کو سواری پر طواف کرتے دیکھا تب ہی تو حضور علیہ السلام نے چھڑی سے سنگ اسود کو مس کرکے چھڑی چوم لی۔(مرقات)