Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم
185 - 671
حدیث نمبر185
روایت ہے ان ہی سے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے بیت اﷲ کا طواف اونٹ پر کیا جب بھی رکن پر آتے تو اپنے ہاتھ کی کسی چیز سے اس کی طرف اشارہ کردیتے ۱؎(بخاری)
شرح
۱؎ اس سے دو مسئلے معلوم ہوئے: ایک یہ کہ سواری پر طواف کرنے والا صرف رکن اسود پر اشارہ سے بوسہ دے گا۔رکن کی طرف اشارہ کرنا نہیں چاہیے اسے صرف ہاتھ لگا کر چومنا ہی سنت ہے۔دوسرے یہ کہ رکن اسود سے کوئی لمبی چیز لگاکر اسے چومنا بھی سنت سے ثابت ہے اور صرف اشارہ کرکے ہاتھ چومنا لینا بھی درست ہے۔
Flag Counter