Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم
183 - 671
حدیث نمبر183
روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو بیت اﷲ کے دو گوشوں یمانیوں کے سوا کسی اور چیز کو چومتے نہ دیکھا ۱؎ (مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ خانہ کعبہ کے چار گوشہ ہیں،ہر گوشہ کو رکن کہتے ہیں رکن اسود،رکن یمانی،رکن عراقی،رکن شامی۔رکن اسود کو دو عظمتیں حاصل ہیں:ایک یہ بناء ابراہیمی پر ہے،دوسرے اس میں سنگ اسود واقع ہے اس لیے اسے منہ یا ہاتھ لگا کر چومنا سنت ہے۔رکن یمانی کو صرف ایک عظمت حاصل ہے بنیاد ابراہیمی پر ہونا اس لیے اسے صرف ہاتھ لگا کر چومنا سنت ہے منہ نہ لگانا بہتر۔(مرقات)باقی دو رکن عراقی،شامی کو ان دونوں میں سے کوئی عظمت حاصل نہیں کیونکہ یہ درمیان کعبہ میں ہیں،حطیم شریف بھی داخل کعبہ ہے اس لیے اسے چومنا سنت نہیں۔
Flag Counter