Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃالمصابیح جلد چہارم
180 - 671
حدیث نمبر180
روایت ہے ان ہی سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم سنگِ اسود تک تین تین چکروں میں رمل فرماتے اور چار میں معمولی رفتار ۱؎  اور جب صفا مروہ کا طواف کیا تو بطن مسیل میں دوڑتے تھے ۲؎(مسلم)
شرح
۱؎ اس میں ان لوگوں کی تردید ہے جو کہتے ہیں کہ رکن یمانی و رکن اسود کے درمیان رمل نہ کرے معمولی رفتار سے چلے۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ پورے چکر میں رمل کرے،طواف کا ہر چکر رکن اسود سے شروع ہوتا ہے اور وہاں ہی ختم ہوتا ہے۔

۲؎  یعنی صفا مروہ کے درمیان سعی کرتے ہوئے دوہرے میلوں کے درمیان تو دوڑتے تھے آگے پیچھے راستہ میں رفتار سے چلتے تھے۔
Flag Counter